22 جون، 2026، 9:57 PM

صدر پزشکیان کے دورۂ اسلام آباد کا مقصد، ایران۔امریکہ مذاکرات پر اہم مشاورت

صدر پزشکیان کے دورۂ اسلام آباد کا مقصد، ایران۔امریکہ مذاکرات پر اہم مشاورت

پاکستانی وزارت خارجہ نے اعلان کیا ہے کہ ایرانی صدر مسعود پزشکیان منگل کو اسلام آباد پہنچیں گے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، پاکستانی وزارت خارجہ نے پیر کے روز جاری ایک بیان میں اعلان کیا کہ ایرانی صدر مسعود پزشکیان کل منگل کو اسلام آباد پہنچیں گے، جہاں وہ وزیر اعظم شہباز شریف سے ملاقات کریں گے۔

بیان کے مطابق یہ دورہ ایران اور امریکہ کے درمیان جاری مذاکرات کے تناظر میں حالیہ سفارتی کوششوں پر تبادلہ خیال کا اہم موقع فراہم کرے گا۔

پاکستانی وزارت خارجہ نے مزید کہا کہ پاکستان اور قطر کے مشترکہ بیان کو خصوصی اہمیت حاصل ہے، جس کا ایک اہم پہلو تہران اور واشنگٹن کے درمیان طے پانے والی مفاہمتی یادداشت پر عمل درآمد کی نگرانی کے لیے ایک مشترکہ کمیٹی کا قیام ہے۔

بیان میں مزید کہا گیا کہ مفاہمتی یادداشت کے آرٹیکل 12 کے مطابق اس پر عمل درآمد کے لیے تکنیکی کمیٹیاں تشکیل دی جائیں گی، جبکہ دونوں ممالک کے تکنیکی وفود اپنی مشاورت اور عملی کام جاری رکھیں گے۔

News ID 1939918

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha